مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اظہاریکجہتی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کے لیے ترکیہ جا رہے ہیں اور وہ دورے کے دوران انقرہ بھی جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا ترکیہ کا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔
آپ کا تبصرہ